جنوبی پنجاب کے متعددہسپتالوں میں ڈائیلسز مشینیں غیر فعال ‘ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر کا نوٹس

29 اپریل ، 2023

بہاول پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جنوبی پنجاب کے متعددہسپتالوں میں ڈائیلسز مشینیں غیر فعال ‘ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر کا نوٹس‘ تمام چیف ایگزیکٹوز،میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کوفوری مشینوں کوفعال کرنے کے احکامات جاری۔ پرائمری اینڈ سکینڈی ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کی جانب سے ساؤتھ پنجاب کے تمام چیف ایگزیکٹوآفیسرزڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال، تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوجاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ ڈائیلسزمشینیں انسانی زندگیوں کوبچانے کیلئے استعمال ہوتی ہیں تاہم سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈی ہیلتھ کیئرڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے نوٹس میں آیاہے کہ مختلف ہسپتالوں اورصحت کے مراکزوں میں ڈائیلسزمشینیں غیر فعال ہیں جس کاانہوں نے سخت نوٹس لیاہے اوراحکامات دئیے ہیں کہ تمام ڈائیلسزمشینوں کو سوفیصد فنگشنل کیاجائے۔