اوتھل (این این آئی) بیلہ کے قریب کشاری پل پر مسافر کوچ بڑے حادثے سے بچ گئی۔جمعہ کومین آر سی ڈی شاہراہ پر کراچی سے پنجگور جانے والی مسافر کوچ بیلہ کے قریب کشاری پل پر بڑے حادثے سے بچ گئی۔شدید بارش اور پھسلن کی وجہ سے کوچ گہرے گڑھے کی وجہ سے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اورپل کی سائیڈ پر لگے کنکریٹ سے ٹکرا کر ہوا میں معلق ہوگئی۔ مقامی لوگوں نے بروقت پہنچ کر مسافروں کو پچھلے ایمرجنسی دروازے سے ریسکیو کیا۔مسافر کوچ کے پل پر معلق ہونے سے کراچی سے کوئٹہ آنے اور جانے والی ٹریفک بلاک ہوگئی۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی اپنے فرائض سے غفلت و چشم پوشی کے باعث کافی عرصہ گزرنے کے باوجود پل کا شگاف پر نہ کر سکی۔ واضح رہے کہ ایک ماہ قبل اسی پل پر کوچ حادثے میں 40 کے قریب مسافر زندہ جل گئے تھے۔
اسلام آباد اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے اورعملے نے یومِ پاکستان کے موقع پر حکومت اور پاکستانی عوامِ...
کراچی جیو کے پروگرام’’ نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے کہا فوجداری کارروائی میں ڈی این اے رپورٹ کو بنیادی ثبوت کے طور پر...
اسلام آبادپاکستان پیڈل فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ سابق وفاقی محتسب / ایم این اے کشمالہ خان کو پاکستان پیڈل...
ملتان واسا ڈائریکٹر ریکوری تبدیل، چارج چھوڑنے سے انکار، جھگڑا شروع کر دیا، انجم الزماں نے 15 سے پولیس بلا لی،...
ملتان محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نےپرنسپل کالجز کےلئے درخواستیں دینے کی تاریخ میں توسیع کر دی ،بتایاگیا ہے کہ...
اسلام آباد بنگلہ دیش آرمی کی جانب سے بھارتی میڈیا میں آنے والی ان افواہوں، مفروضوں اور قیاس آرائیوں کی...
لودھراں، اوچ شریف کار کی لوڈر رکشے کو ٹکر میں ماں بیٹی جاں بحق، متوفیہ کی 15 سالہ بیٹی اور شیر خوار بیٹا زخمی...