پنجاب پولیس، جیل اور نادرا کا ڈیٹا آپس میں منسلک ، جدید سوفٹ وئیر تیار، نامعلوم لاشوں اور جرائم پیشہ افراد کی تفصیلات ایک کلک سے مل جائینگی،حکام

29 اپریل ، 2023

لاہور(کرائم رپورٹرسے)لاہور پولیس نے نادرا کی مدد سے نامعلوم لاشوں کی شناخت ،کرائم سین اور شناخت چھپانے والے جرائم پیشہ افراد کا فوری ریکارڈ چیک کرنے کے لیے جدید سوفٹ وئیر تیار کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق سسٹم میں پنجاب پولیس، جیل اور نادرا کا ڈیٹا آپس میں منسلک کردیا گیا ہے تاکہ فوری ریکارڈ حاصل کیا جاسکے۔حکام کے مطابق پہلے نامعلوم ملنے والی لاشوں کی شناخت میں ڈیڑھ سے 2ماہ کا وقت لگتا تھا، ،واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹ کی شناخت کے لئے وقت درکار ہوتا تھا ، نئے جدید سسٹم سے موقع پر ہی فنگر پرنٹ کے حوالے متعلقہ شخص کی تفصیلات سامنے آجائیں گی، شناخت چھپانے والے کریمنلز کا بائیو ورسس سسٹم میں بائیومیٹرک کروانے سے ریکارڈ سامنے آجائے گا۔ رواں ہفتے آغاز کردیا جائیگا، ابتدائی طور پر انوسٹی گیشنز ہیڈ کوارٹر میں ڈیوائس موجود ہونگی ۔