اسلام آبادہائیکورٹ کے اطراف ہنگامہ کرنیوالے 33افرادرہا

29 اپریل ، 2023

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف سےہنگامہ آرائی اورکارسرکارمیں مداخلت پر گرفتار کئے گئے 33افرادکو رہاکردیاگیا۔ترجمان کے مطابق اچھے چال چلن کی ضمانت اور قانونی تقاضوں پر عمل کرتے ہوئے تمام افراد کو رہا کردیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد کی طرف سے آئندہ قانون کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ترجمان کے مطابق مساوی قانون سب پر لاگو ہے اور کسی کے ساتھ امتیازی برتاؤ ہرگز نہیں کیا جائے گا۔