ملتان(سٹاف رپورٹر ) تھانہ صدر میں قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم خورشید عرف پنو کو سزائے موت سنا دی گئی۔ مجرم کو اقدام قتل اور ضرر کے جرائم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 20 سال تک قید کی سزا اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ مجرم مقتول کے ورثاء کو 5 لاکھ روپے قانونی معاوضہ کے طور پر بھی ادا کرے گا۔ مجرم نے سال 2021 میں تھانہ صدر ملتان کے علاقے بستی گجراں کے قریب اپنی ساس کنیز مائی کو سینے اور سر میں گولی مار کر قتل کیا تھا جبکہ سسر کو ٹانگ میں فائر مار کر زخمی کر دیا تھا۔ پولیس تھانہ صدر ملتان نے اس وقوعہ کا بروقت مقدمہ 83/2021 بجرم 324/302 ت پ تھانہ صدر درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور ملزم کےخلاف کارروائی شروع کر دی۔ ادھر ایڈیشنل سیشن جج سید احسن محبوب بخاری نے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث دو ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزا سنادی ہے۔ملزم اویس کو 9 سال قید اور تیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ، ملزم شہباز کو چار سال قید کی سزا سنائی گئی ۔ ملزمان نے متاثرہ بچے الف کی نازیبا ویڈیو تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں تاہم ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا اور چالان عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ایف آئی اے حکام کی جانب سے پیش کردہ شواہد اور پراسیکوشن کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزمان کو قید و جرمانہ کی سزا سنادی ہے۔
کراچیمصطفیٰ عامر قتل کیس میں پولیس واقعہ سے ایک روز قبل ملزم ارمغان کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائی جانے والی...
ملتان، بہاولپور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات میں اظہر خان مغل صدر اور صفدر حسین سرسانہ جنرل...
ملتان سنی علماء کونسل کے مرکزی امیر مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ ناموس صحابہؓ بل کی منظوری اور...
کراچی پاکستان میں رواں سال کا پولیو کا تیسرا کیس لاڑکانہ سے رپورٹ ہوا ہے۔ترجمان نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر...
وہاڑی چیئر مین وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات رانا عبدالمنان خاں نے ممبران صوبائی اسمبلی میاں ثاقب...
کراچیاسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ڈیفنس میں چھاپہ مار کر اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے...
لاہور آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو وکٹوں سے شکست دے دی۔لاہور کے قذافی...
کراچیتفتیشی حکام نے ملزمان کی نشاندہی پر بلوچستان کے علاقے دریجی پہنچنے کے روٹ کا تعین کر لیا ہے۔تفتیشی حکام...