رحیم یار خان،بہاولپور‘شجاع آباد،اوچ شریف،ٹبہ سلطان پور،چنی گوٹھ،جہانیاں (سٹی رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگاران ) ٹریفک حادثات میں تین دوستوں سمیت8 جاں بحق جبکہ5زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ 106 ٹن آر کے نزدیک بہاولپور روڈ پر تیز رفتار کار روڈ پر کھڑے ٹرک کے عقب سے ٹکرا گئی۔ جس سے کار سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، جس کی شناخت جنید جمشید سکنہ 159 دس آر جہانیاں سے ہوئی ہے ۔ ریسکیو 1122 نے جاں بحق شخص کی لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی۔ٹرک کو پولیس نے قبضہ میں لے لیا۔ ادھر چنی گوٹھ سٹیشن کی بستی مہاجراں کے رہائشی تین دوست نوجوان محمد معاذ ، محمد عاصم اور محمد عتیق موٹر سائیکل پر اوچشریف کی جانب جا رہے تھے کہ قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹریلر نے ان کو کچل ڈالا ، عتیق موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر دو معاذ اور عاصم کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کر دیا جبکہ وہ دونوں بھی جاں بحق ہو گئے۔ ڈرائیور ٹریلر سمیت فرار ہو گیا ۔ ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقہ چل نمبر 202ڈبلیوبی کا رہائشی نوجوان محمد رضوان اپنی والدہ اور ہمشیرہ کے ہمراہ اپنے موٹرسائیکل پر سوار ہوکر میاں چنوں میں اپنی نانی سے مل کر واپس ٹبہ سلطان پور آرہے تھے کہ راستہ میں سامنے جاتی ہوئی واپڈا کی گاڑی کے پیچھے رکھی ہوئی لوہے کی سیڑھی سے ٹکرا گئے جس کے باعث حادثے میں رضوان جاں بحق ،والدہ اور ہمشیرہ زخمی ہوگئیں ۔ رضوان کی نماز جنازہ ادا کرد ی گئی۔رحیم یار خان میں حادثات میں 3افراد جاں بحق ہوگئے، پہلا حادثہ گلشن اقبال کے رہائشی 60سالہ محمد اختر کے ساتھ پیش آیا جو سڑک کراس کررہاتھا کہ نامعلوم گاڑی نے کچل ڈالا۔ اسکو ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔دوسراحادثہ خانپورکے رہائشی 22سالہ محمد رمضان کے ساتھ پیش آیا کو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں شدید زخمی ہوکر ہسپتال پہنچا،جہاں وہ دم توڑ گیا۔ تیسرا حادثہ صادق آباد کے رہائشی 13سالہ امتیاز فیاض کے ساتھ پیش آیا جسے سڑک کنارے پیدل جانے کے دوران تیز رفتار کار نے کچل ڈالا تھا،اس نے بھی ہسپتال میں دم توڑ دیا۔شجاع آباد میں آلے والی پل کے مقام پرتیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے راہ گیروں سے جا ٹکرائی ۔جس کے نتیجہ میں غلام مرتضٰی، نذیر اور حماد زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 نے طبی امداد کے بعد زخمیوں کوٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
کراچیمصطفیٰ عامر قتل کیس میں پولیس واقعہ سے ایک روز قبل ملزم ارمغان کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائی جانے والی...
ملتان، بہاولپور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات میں اظہر خان مغل صدر اور صفدر حسین سرسانہ جنرل...
ملتان سنی علماء کونسل کے مرکزی امیر مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ ناموس صحابہؓ بل کی منظوری اور...
کراچی پاکستان میں رواں سال کا پولیو کا تیسرا کیس لاڑکانہ سے رپورٹ ہوا ہے۔ترجمان نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر...
وہاڑی چیئر مین وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات رانا عبدالمنان خاں نے ممبران صوبائی اسمبلی میاں ثاقب...
کراچیاسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ڈیفنس میں چھاپہ مار کر اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے...
لاہور آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو وکٹوں سے شکست دے دی۔لاہور کے قذافی...
کراچیتفتیشی حکام نے ملزمان کی نشاندہی پر بلوچستان کے علاقے دریجی پہنچنے کے روٹ کا تعین کر لیا ہے۔تفتیشی حکام...