یو اے ای کے خلاباز سلطان النیادی نے خلا میں چہل قدمی کی

29 اپریل ، 2023

دبئی(سبط عارف) متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی نے جمعہ کو خلا میں واک کرکے تاریخ رقم کردی۔ متحدہ عرب امارات کے شیخ محمد بن راشد نے کہا ہے کہ ان کو اماراتی شہری سلطان النیادی پر فخر ہےجو پہلے عرب اور مسلمان خلاباز ہیں جنہوں نے خلا میں واک کی ہے۔