محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے 16 افسران کی گریڈ 18میں ترقی

29 اپریل ، 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے16افسران کو ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل (گریڈ 17) سےسپرنٹنڈنٹ جیل (گریڈ 18) کے عہدے پر ترقی دی دی گئی ہے۔ترقی پانے والے افسران کو بیجز لگانے کے سلسلے میں دفتر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ، لاہور میں سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ترقی پانے والے افسران میں ظہیر احمد ورک سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لاہور ، علی اکبرسپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد ، محمد مدثر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن ، اختر اقبال سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہپور ، محمد ارشدسپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر ، محمد ایوبسپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خاں ، جاوید اقبال سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل خانیوال ، ملک لیاقت علی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ ، عرفان سلیمان سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بھکر ، حسن مجتبیٰ رضویسپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم ، نازک شہزاد سپرنٹنڈنٹ سب جیل شجاع آباد ، عمبر نقوی سپرنٹنڈنٹ وویمن جیل ملتان ، بابر نعیم ، فرخ رشید ، صدیق گل سسپرنٹنڈنٹس انسپکٹوریٹ آف پریزنز اور ضرار افضل سپرنٹنڈنٹ ہوم ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں۔اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر قاضی محمد اسلم اور ڈی آئی انسپکشن طارق بابر بھی موجود تھے۔