دو افراد موٹرسائیکل چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ‘چھترول کے بعد پولیس کے حوالے

29 اپریل ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)دو افراد موٹرسائیکل چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ‘چھترول کے بعد پولیس کے حوالے‘ملتان کے علاقہ تھانہ چوک کے قریب موٹرسائیکل چوری کرتے دو چوروں کو تاجروں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔چوروں کی شناخت طارق اور ندیم کے نام سے ہوئی ہے۔تاجروں نے انکو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔