آئندہ فلڈ ریلیف میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی پر خصوصی توجہ کی ہدایت

29 اپریل ، 2023

بہاول پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گزشتہ سیلاب میں خواجہ سرا کمیونٹی کو فلڈ ریلیف میں نظر انداز کیا گیا، نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کا سخت نوٹس، گزشتہ سیلاب کے دوران مختلف اضلاع راجن پور، ڈی جی خان و دیگر میں خواجہ سرا کمیونٹی کو فلڈ ریلیف میں نظر انداز کیا گیا، نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس نے حکومت پنجاب کو ہدایت کی کہ انتہائی ضروری ہے آئندہ کے ڈیزاسٹرمینجمنٹ پلان میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو بھی سامنے رکھا جائے اور ایسے کسی بھی ڈیزاسٹر میں ان کو سپیشل توجہ دی جائے، اس حوالے سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے بھیج دیے۔