وہاڑی میں خاتون نے ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کر لی

29 اپریل ، 2023

وہاڑی (نمائندہ جنگ، نامہ نگار) وہاڑی  میں خاتون نے ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کر لی۔اقبال ٹاون کی 55 سالہ سلیمہ بی بی لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس کےسامنے  کود گئی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی، ریسکیو 1122 کے مطابق سلیمہ بیوہ تھی اور بیماری اور گھریلو حالات کی وجہ سے ذہنی دبائو میں تھی۔