کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اسٹاک مارکیٹ ،ہفتے کے اختتام پر بھی تیزی ،117؍پوائنٹس کا اضافہ،سرمایہ کاری کی مالیت میں31 ارب52 کروڑروپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق رواں ہفتہ حصص کا کاروبار کرنے والوں کے لئے اچھا ثابت ہوا ہفتے کے آخری دن جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر327پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 41800پوائنٹس کی بلند سطح کے قریب بھی پہنچ گیا تا ہم سرمایہ کاروں نے منافع کے حصول کے لئے شیئرز کی فروخت شروع کردی جس سے مارکیٹ میں تیزی کی شدت کم ہوئی کاروبار میں تیزی کے باوجودکاروباری حجم گزشتہ جمعرات کے مقابلے میں58.53فیصد زائد رہاکاروبار میں تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں31 ارب52کروڑروپے سے زائد کا اضافہ ہوا مارکیٹ میں تیزی کے اثرات مارکیٹ بند ہونے تک برقرار رہے۔ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس116.94پوائنٹس بڑھ کر41580.85پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس137.50پوائنٹس بڑھ کر27428.44پوائنٹس پر آگیا کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ31ارب 52کروڑ روپے بڑھ کر 62کھرب 89ارب89کروڑ روپے ہو گیا۔ شیئرزمارکیٹ میں جمعہ کو8ارب97کروڑ روپے سے زائد مالیت کے26کروڑ 80لاکھ 83ہزار 264 حصص کے سودے ہوئے مارکیٹ میں کل 337 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے165کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،154میں کمی ہوئی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمت مستحکم رہی۔
اسلام آباد اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے اورعملے نے یومِ پاکستان کے موقع پر حکومت اور پاکستانی عوامِ...
کراچی جیو کے پروگرام’’ نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے کہا فوجداری کارروائی میں ڈی این اے رپورٹ کو بنیادی ثبوت کے طور پر...
اسلام آبادپاکستان پیڈل فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ سابق وفاقی محتسب / ایم این اے کشمالہ خان کو پاکستان پیڈل...
ملتان واسا ڈائریکٹر ریکوری تبدیل، چارج چھوڑنے سے انکار، جھگڑا شروع کر دیا، انجم الزماں نے 15 سے پولیس بلا لی،...
ملتان محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نےپرنسپل کالجز کےلئے درخواستیں دینے کی تاریخ میں توسیع کر دی ،بتایاگیا ہے کہ...
اسلام آباد بنگلہ دیش آرمی کی جانب سے بھارتی میڈیا میں آنے والی ان افواہوں، مفروضوں اور قیاس آرائیوں کی...
لودھراں، اوچ شریف کار کی لوڈر رکشے کو ٹکر میں ماں بیٹی جاں بحق، متوفیہ کی 15 سالہ بیٹی اور شیر خوار بیٹا زخمی...