مختلف شہروں سے غیرقانونی ترسیل اور ذخیرہ شدہ ہزاروں من گندم ضبط

29 اپریل ، 2023

رحیم یار خان، وہاڑی، جہانیاں (سٹی رپورٹر، نامہ نگار) راجن پور سے رحیم یارخان منتقل کی جانے والی گندم کی 4000 بوریاں ضبط، وہاڑی میں ذخیرہ کی گئی 19 ہزار من اور جہانیاں میں 22 ہزار من گندم قبضے میں لے گئی، تفصیل کے مطابق پرچیس انسپیکٹر پاسکو محمد شازیب کی نشاندہی پر 3 کنٹینرز کے ذریعے راجن پور سے رحیم یارخان منتقل کی جانے والی گندم کی 4000 بوریاں ضبط کر لیں، گندم تحویل میں لیکر پاسکو سینٹر منتقل کرنے کے بعد ٹریلر ڈرائیور وں انورخان، نور تاج، بلال حمید اور عبدالباسط کو کاروائی کے لیے کنٹیرسمیت پولیس کے حوالے کر دیا، وہاڑی میں اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف علاقوں میں ذخیرہ کی گئی 19 ہزار من گندم قبضے میں لے لی، جو سو کلوگرام وزن کی 7600 بوریوں میں بھری گئی تھی، گندم قریبی مرکز خرید پر پہنچا دی گئی، فوڈ سینٹر ٹھٹھہ صادق آباد کے انچارج نے ملکاں والا،چک 121 دس آر، چک 118 دس آر، چک 119 دس آر اور دیگر علاقوں سے ذخیرہ کی گئی 22 ہزار من سے زائد گندم تحویل میں لے کر مرکز خریداری گندم ٹھٹھہ صادق آباد منتقل کر دی۔