ماسکو ( آن لائن ) روس کی جانب سے یوکرین میں میزائل حملوں کے نتیجے میں5افراد ہلاک ہو گئے۔یوکرین حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے رات گئے دارالحکومت کیف،وسطی اور جنوبی ریجن میں میزائل حملے کیے ہیں ، میزائل حملوں میں5افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ یوکرین حکام کا کہنا ہے کہ وسطی علاقے یومان میں روسی میزائل حملے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا،جس میں 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔اس کے علاوہ وسطی شہر دنیپرو میں میزائل حملے میں ایک خاتون اور بچہ ہلاک ہوگئے جبکہ کیف ریجن میں روسی کارروائی میں دو افراد زخمی ہوئے۔یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی دفاع نے کیف کے اردگرد فضا میں روس کے 21 میزائل اور دو ڈرونز مار گرائے جس کے ملبے سے پاور لائن کو نقصان پہنچا ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...