لندن (پی اے) رائل نیوی کا کہنا ہے کہ وہ ویدرسپون پب کے بیت الخلا میں مبینہ طور پر سرکاری حساس کے طور پر نشان زدہ دستاویزات ملنے کے بعد تحقیقات کر رہی ہے۔ برطانوی اخبار سن کے مطابق فائلز میں ایچ ایم ایس انسن کے بارے میں تفصیلات موجود ہیں، جو نیوی کے ایڈوانسڈ جہازوں میں سے ایک ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ فائلز بیروان فرنس کے فرنس ریلوے پب میں رہ گئی تھیں۔ ایک ذریعے کے مطابق وہ ٹوائلٹ کے کیوبیکل فلور پر پڑی ملی تھیں۔ نیوی نے کہا کہ وہ جینرک پیپرز تھے، جن میں کوئی کلاسیفائیڈ انفارمیشن نہیں تھیں۔ رائل نیوی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ جینرک ٹریننگ ڈاکومنٹس ہیں، جن میں کوئی کلاسیفائیڈ انفارمیشن نہیں ہیں لیکن ہم تمام سیکورٹی معاملات کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں اور ان دستاویزات کی ڈسکوری کے تمام حالات کی چھان بین کریں گے۔ بی بی سی نے ان دستاویزات کو نہیں دیکھا۔ ایچ ایم ایس انسن نیوکلیئر پاور نٹک سب میرین ہے، جو کمبریا میں بیرو ان فرنس میں بی اے ای سسٹمز کے شپ یارڈ میں بنائی گئی تھی اور یہ اس پب کے بالکل قریب ہے، جہاں سے یہ مواد ملا ہے۔ یہ 97 میٹر لمبی (318 فٹ) 7,800 ٹن وزنی ہے۔ یہ بحریہ کے بیڑے میں شامل ہونے اور نیوکلیئر پاور سے چلنے والی پانچویں نئی ایسٹیوٹ کلاس اٹیک سب میرین ہے۔ منسٹری آف ڈیفنس کا کہنا ہے کہ ایسٹیوٹ کلاس سب میرنز رائل نیوی کے ذریعے آپریٹ کی جانے والی انتہائی ایڈوانسڈ اور پاور فل اٹیک سب میرنز ہیں اور سب میرین انسن سرفیس پر دوبارہ آئے بغیر دنیا کا چکر لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہنٹر کلر سب میرین اب کلائیڈ سکاٹ لینڈ میں ہز میجسٹی نیول بیس پر ہے۔ ایک ذریعے نے اخبار سن کو بتایا کہ فائلز کو ایک کیوبیکل فلرز پر دریافت کیا گیا تھا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...