واشنگٹن (اے پی پی) امریکا کے صدر جو بائیڈن نےروسی فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس بی) اور ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) کے انٹیلی جنس ونگ کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ روس اور ایران کے ان اداروں نے امریکیوں کو سیاسی فائدہ حاصل کرنے یا امریکا سے رعایتیں حاصل کرنے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان دو اداروں کے علاوہ امریکا نے اسلامی انقلابی گارڈ کور انٹیلی جنس آرگنائزیشن کی چار اہم شخصیات سربراہ محمد کاظمی، شریک نائب سربراہان مہدی سیاری اور حسن مغیغی اور نائب سربراہ روح اللہ بزغندی پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں۔انہوں نے روسی فیڈرل سیکورٹی سروس کے حوالے سے بتایا کہ یہ روس میں غلط طریقے سے حراست میں لیے گئے امریکی شہریوں کی گرفتاری، تفتیش اور حراست میں بارہا ملوث رہی ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...