جب ڈکٹیٹرز آتے ہیں تو سوموٹو نوٹس سو رہا ہوتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی

30 اپریل ، 2023

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ جب ڈکٹیٹرز آتے ہیں تو سوموٹو نوٹس سو رہا ہوتا ہے،پنجاب کے الیکشن کا کہتے ہیں اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کا نام نہیں لیتے۔اپنے ایک بیان میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ جب ڈکٹیٹرز آتے ہیں تو سوموٹو نوٹس سو رہا ہوتا ہے، ڈکٹیٹروں کو آئین میں ترمیم کی اجازت دی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمان کو ڈکٹیٹ نہیں کیا جاسکتا اور پارلیمان کی حیثیت کو ماننا پڑے گا، پارلیمان کو سائیڈ لائن کردیا گیا،انھوں نے کہا کہ پنجاب کے الیکشن کا کہتے ہیں اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کا نام نہیں لیتے۔