کراچی(آئی این پی ) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی کی کم سے کم آدھی آبادی ایسی ہے جسے گنا نہیں گیا،ساڑھے تین کروڑ آبادی کو ایک کروڑ 40لاکھ ظاہر کیاگیا۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج اتوار کو شام 4بجے شاہراہ فیصل پر فراڈ مردم شماری نامنظور مارچ کیا جائے گا، عوام ، ہر زبان،ہر نسل اور ہر پارٹی سے تعلق رکھنے والے شہری مارچ میں بھرپور شرکت کریں اور اپنی گنتی درست کروائیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی کی آبادی ساڑھے تین کروڑ ہے جو ایک کروڑ 40لاکھ ظاہر کی گئی ہے، جب تک کراچی کی آبادی کو 100فیصد مکمل مردم شماری میں شمار نہیں کیا گیا تو ہم ایسی کسی مردم شماری کو نہیں مانیں گے، آبادی کو درست کرکے اس کے مطابق وسائل اور صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کراچی سے مینڈیٹ لینے والی پارٹیوں نے وڈیروں اور جاگیرداروں کو کراچی کے مینڈیٹ کو فروخت کیا اور اس وقت بھی وہ پارٹیاں یہی سازشیں کررہی ہیں، چند وزارتیں حاصل کر کے کراچی کے وسائل اور مینڈیٹ فروخت کردیتے ہیں۔ امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ آصف علی زرداری نے کبھی بھی کراچی میں خیر خواہی کا کام نہیں کیا ہمیشہ کراچی کا بیڑہ غرق کیا، وزیر اعلی سندھ نے دیہی سندھ کے شہروں کی بات تو کی لیکن کراچی کی بات نہیں کی، اگر سندھ اسمبلی میں اربن سندھ سے نشستیں کم کر کے شہر سے زیادہ کردی جائیں تو اسمبلی وڈیروں کا راج ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اسی وڈیرہ شاہی کو برقرار رکھنے کے لیے سول ایجنٹس کو استعمال کرتے ہوئے کراچی کی آبادی کو کم کیا ہے، کراچی سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی نشستیں جان بوجھ کر کم کی جارہی ہے۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا سندھ بھی ترقی کرے اور شہر بھی ترقی کرے، اندرون سندھ سے بھی جبر کا نظام ختم ہونا چاہیے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...