تحریک انصاف کو نقصان پہنچانے کی حکومتی سازشیں ناکام ہونگی،عثمان ڈار

30 اپریل ، 2023

سیالکوٹ (صباح نیوز)تحریک انصاف کے راہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پہلے بلڈوزر سے سابق وزیراعظم کے گھر کا دروازہ توڑا اور اب بکتر بند گاڑی کی ٹکروں سے سابق وزیر اعلی پرویز الہٰی کے گھر کی دہلیز پھلانگی گئی۔ شہریوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ ایک تو جھوٹا کیس اور پھر ضمانت کے باوجود ایسی بربریت کہ گھر میں موجود خواتین تک کا خیال نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہتے ملازمین کو مارتے پیٹتے گرفتار کیا گیا۔ یہ سب شرمناک ہے گھٹیا ہے اور قابل مذمت ہے، عثمان ڈار نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو نقصان پہنچانے کی حکومتی سازشیں ناکام ہوجائیں گی اور آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کامیاب ہوکر اقتدار میں آئے گی۔