ہر شہری کو بلا تفریق صحت کی بہترین ملنی چاہئیں ،گورنرپنجاب

30 اپریل ، 2023

لاہور (صباح نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستانی معالجین اور میڈیکل ریسرچرز کو ترقی یافتہ ممالک میں ہونے والی جدید تحقیق سے مکمل آگاہ رہنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں، ہر پاکستانی شہری کو بلاتفریق صحت کی بہترین سہولیات ملنی چاہئیں۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ( پی جی ایم آئی )پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے ملاقات کی اور میڈیکل ریسرچ ، شعبہ صحت اور مریضوں کو طبی سہولیات بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ سائنسی علوم کی ترقی اور نت نئی ایجادات کا انحصار تحقیق و جستجو پر ہے ،ترقی یافتہ ممالک میں میڈیکل ریسرچ پر سمجھوتہ نہیں کیا جاتا۔پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ پی جی ایم آئی کے پروفیسرز نے اپنی قومی ذمہ داریاں اور پیشہ ورانہ فرائض سر انجام دینے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔ انہوں نے گورنر پنجاب کو بریفنگ دی۔