پرویز الہیٰ کے گھر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنا قابل مذمت ہے،سراج الحق

30 اپریل ، 2023

اسلام آباد (این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کے گھر پر رات کے اندھیرے میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ پولیس کا بکتر بند کا استعمال ناقابل فہم ہے۔سراج الحق کا کہنا ہے کہ کرپشن کے الزامات ہیں تو بلاامتیاز سب کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔