اسلام آ باد(پی پی آئی) اسلام آباد کی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو30مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس کی جانب سے عدالت کو نوٹس کی تعمیل سے آگاہ کیا گیا۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی آج کی طلبی کیلئے جاری سمن کی تعمیل قانون کے مطابق نہیں ہوسکی جس کے بعد عدالت نے حاضری یقینی بنانے کیلئے عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ اس سے قبل عدالت میں 10 ملزمان کی حاضری لگا دی گئی ، جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو نوٹس کی تعمیل سے متعلق سب انسپکٹر حنیف کو عدالت بلایا جائے۔سول جج مبشرحسن چشتی نے عمران خان کو 30 مئی کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...