نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی عمرےکیلئے سعودیہ روانہ

30 اپریل ، 2023

لاہور ( این این آئی) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی عمرے کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوگئے ۔ محسن نقوی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوئے۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان بھی عمرے کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوئے ۔