عمران خان امریکا سے ڈ یلنگ کیلئے سخت ،شہبازموافق رہے، امریکی رکن گانگریس

30 اپریل ، 2023

واشنگٹن(این این آئی) امریکی ایوان نمائندگان کے رکن کانگریس بریڈ شرمین نے کہا ہے کہ عمران خان امریکا سے ڈیلنگ کے لیے سخت جبکہ شہباز شریف موافق رہے،امریکا صرف جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑا ہے،سپریم کورٹ آف پاکستان کا پنجاب ودیگر صوبوں میں انتخابات کا حکم قانون کی حکمرانی ہے،اس بارے سپریم کورٹ کا حکم حتمی اور ناقابل اپیل ہے،لاپتہ افراد، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور تشدد کے ٹھوس ثبوتوں پر تشویش ہے، پاکستان میں انسانی حقوق، جمہوریت، قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔امریکی ایوان نمائندگان کے رکن کانگریس مین بریڈشرمین کا ایوان نمائندگان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کچھ لوگ کہتے ہیں پاکستان میں امریکا حامی حکومت تعلقات کیلئے آسان ہوتی ہے، محکمہ خارجہ اتفاق کرے گا امریکا کے لیے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان امریکا سے ڈیلنگ کے لیے سخت جبکہ شہباز شریف موافق رہے، مگر سوال جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکم دیا پنجاب اور اس کے بعد دیگر صوبوں میں انتخابات ہونے چاہئیں، پنجاب اور اس کے بعد دیگر صوبوں میں انتخابات کا حکم قانون کی حکمرانی ہے، میرے خیال میں سپریم کورٹ کا حکم حتمی اور ناقابل اپیل ہے، سپریم کورٹ کا فنڈ جاری کرنے کا حکم صوبائی انتخابات کیلئے ضروری ہے۔بریڈ شرمین نے کہا کہ امریکا کسی پالیسی، طاقتور یا حکومت کے ساتھ نہیں کھڑا ہے، امریکا صرف جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑا ہے۔