سی ٹی ڈی کا خفیہ آپریشن ،کالعدم تنظیم کے 2دہشتگرد ہلاک ،3 گرفتار

30 اپریل ، 2023

لاہور ( این این آئی) کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے خفیہ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 2دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ تین کو گرفتار کر لیا گیا جن سے ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر، بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دونوں دہشتگرد راجن پور میں کومبنگ آپریشن کے دوران مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں میں عرفان اللہ اور الیاس شامل ہیں ۔ آپریشن کے دوران آپریشن کے دوران3دہشتگرد پکڑے گئے۔جن میں حارث، سیف اور ابرار شامل ہیں ۔حکام کے مطابق پکڑے گئے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور دہشتگردوں سے ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹراور بارودی مواد برآمد کیا گیا ۔ حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔