اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور میں اجلاس ہوا جس میں حج انتظامات کا جائزہ لیا گیا،اس موقع پر انہوں نے ملازمین کی آئندہ تین چھٹیاں ( ہفتہ، اتوار ،پیر) منسوخ کرنے کی ہدایت کی۔ وزارت مذہبی امور سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کے دوران وزیر مذہبی امور کو حج انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں حاجی کیمپوں کے ذریعے عازمینِ حج کی تربیت، معاونینِ حج کے انتخاب اور نجی حج سکیم سمیت متعدد امور زیر غور آئے ۔وزیر مذہبی امور نے کہا کہ عازمینِ حج مناسک اور انتظامی امور اچھی طرح سیکھ اور سمجھ کر جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ تربیتی مواد میں خواتین کی تربیت اور مخصوص مسائل پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ، تمام حاجی کیمپ خواتین رضاکار ماسٹر ٹرینرز کے ذریعے خواتین عازمینِ حج کی تربیت کو یقینی بنائیں۔ طلحہ محمود نے کہا کہ مرد عازمینِ حج اپنے ہمراہ جانے والی خواتین کی حج تربیت پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں اور تحصیل اور ضلعی سطح پر حج تربیت کا اہتمام موجود ہے، عازمینِ تربیت لازمی حاصل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عازمینِ حج سمارٹ فون، موبائل ڈیٹا، لوکیشن سروس اور سعودی موبائل ایپ سے آگہی حاصل کریں ، پاکستانی حجاج مشاعر مقدسہ کے احترام کے پیش نظر وہاں صفائی پر خصوصی توجہ دیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب میں رہنمائی کے لیے لوکل اور پاکستانی معاونین حج موجود ہوں گے، عازمین ان کی ہدایات پر عمل کریں ، پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین صرف وزارت کی منظور شدہ حج کمپنیوں کے ذریعے حج کی بکنگ کرائیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر سستے حج کے اعلانات سے محتاط رہیں، حج بکنگ سے قبل وزارت کی ویب سائٹ سے تصدیق کرلیں۔ان کا کہنا تھا کہ حج کے موقع پر معاونین حج کی کار کردگی کا وہ خود جائزہ لیں گے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...