پے درپے حادثات ،امریکی فوجی پائلٹس گرائونڈ

30 اپریل ، 2023

واشنگٹن (این این آئی)امریکی فوج نے اپنے پائلٹس کو عارضی طور پر گرائونڈ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کے سربراہ کی جانب سے یہ فیصلہ حال ہی میں رونما ہونے والے پے درپے حادثات کی وجہ سے کیا گیا ہے جس کے بعد امریکی چیف آف آرمی سٹاف نے اہم آپریشنز میں حصہ نہ لینے والے پائلٹس کو فوری طور پر گرائونڈ کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔حالیہ چند ہفتوں میں امریکی فوج کے ہیلی کاپٹروں کو پیش آنے والے حادثات اور ان میں ہلاکتوں کی وجہ سے پائلٹس کی مزید مطلوبہ تربیت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا تھاکہ روٹین کے ائیرآپریشنز کی معطلی کا نفاذ جمعہ سے فوری طور پر کیا گیا ہے اور جن یونٹس کے پائلٹس کو گرانڈ کیا گیا اب انہیں مکمل تربیت دی جائے گی۔