حکومت پنجاب کی طرف سے ہندو برادری میں امدادی چیکس کی تقسیم

30 اپریل ، 2023

سیالکوٹ (صباح نیوز)حکومت پنجاب کی طرف سے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔ ڈی سی کمیٹی روم میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے ہندو برادری میں امدادی رقوم کی تقسیم کے موقعہ پر کہا کہ ہندو برادری نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مسائل کے حل کیلئے اقدامات جاری ہیں،ضلع سیالکوٹ بین المذاھب ہم آہنگی کا مرکز ہے اس مقصد کیلئے تمام مذاہب کے مقامی زعما نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔