راجن پور،پولیس کاکچے میں آپریشن 4ڈاکوہلاک ،20سہولت کار گرفتار

30 اپریل ، 2023

راجن پور(صباح نیوز)راجن پور میں کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن 21 ویں روز بھی جاری رہا ،4ڈاکو ہلاک اور20سہولت کار گرفتار ہوئے ۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، کچہ میانوالی اور چک بیلے شاہ میں پولیس کے تازہ دم دستے پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی ڈاکوئوں کے ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی جاری ہے، پولیس اورڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس نے ڈاکوئوں کی متعدد کمین گاہیں تباہ کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 4 ڈاکو ہلاک اور 20 سہولت کاروں کو گرفتار کیاجا چکا ہے۔ڈی پی او نے کہا کہ ڈاکوئوں سے کچے کا ہزاروں ایکڑ رقبہ کلیئر کروا لیا گیا اور پولیس چوکیاں بھی قائم کی گئیں۔