ایس ایچ او گوجر خان کیلئے تعریفی سند

30 اپریل ، 2023

گوجرخان(نمائندہ جنگ) پنجاب پولیس کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ گوجرخان ملک محمد نواز کو بہترین محکمانہ کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی سند دی گئی ۔آر پی او راولپنڈی سید خرم علی شاہ نے تقریب میں انہیں ایک لاکھ روپے انعام اور تعریفی سند دی۔