کینسر کی مریضہ کی وزیراعظم سے ہیلتھ کارڈ کی رقم بحال کرنیکی اپیل

30 اپریل ، 2023

راولپنڈی (جنگ نیوز) کینسر کی مریضہ معذور بیوہ پروین اختر نے وزیراعظم سے صحت کارڈ بحال کرنیکی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُن کا علاج نوری کینسر ہسپتال سے چل رہا تھا‘ اب علاج پر خرچ اُنکی استطاعت سے باہر ہے۔ اس ضمن میں فون نمبر 03435990747پر رابطہ کیا جا سکتاہے۔