لاہور (نیوز ایجنسیاں)پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کیخلاف دہشتگردی کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو 6مئی تک گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ جاری کردیا ہے۔ اینٹی کرپشن کے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر چھاپہ کے دوران پولیس پر پتھراؤ اور تشدد پر تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمے میں پرویز الٰہی سمیت 19 افراد کو نامزد کیا گیا۔سابق وزیراعلی سمیت دیگر افراد کے خلاف سی او اینٹی کرپشن کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں دہشت گردی، اقدام قتل سمیت 13 دفعات شامل کی گئی ہیں۔دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے اینٹی کرپشن کے کیس میں پرویز الٰہی کی حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا،جسٹس طارق سلیم شیخ نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ پرویز الٰہی کی6 مئی تک 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کی۔عدالت نے کہا کہ پرویز الٰہی 6 مئی یا اس سے قبل متعلقہ عدالت سے ضمانت کے لئے رجوع کریں۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا حکم 6 مئی دن ساڑھے 12بجے تک ختم ہو جائے گا۔قبل ازیں پرویز الٰہی ودیگر کیخلاف ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن ٹیم نے پرویزالٰہی کی گرفتاری کے لئے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، رہائش گاہ کے اندر موجود 40سے 50افراد نے پتھراؤ اور تشدد شروع کردیا، چھاپہ مار ٹیم پر جلانے کی نیت سے پیٹرول پھینکا گیا۔مزید موقف اختیار کیا گیا کہ چوہدری پرویزالٰہی ہنگامہ آرائی کے دوران موقع سے فرار ہوگئے، مزاحمت کرنے والے شرپسند افراد کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ہونے والے 19افراد کی شناخت کرلی گئی۔ادھرگجرات سے نمائندہ جنگ کے مطابق اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نےسابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر 2 ارب کی رشوت کے الزام میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا ۔ چوہدری پرویز الٰہی کے دور میں پرانی جی ٹی روڈ گجرات سے لکھنووال تک 29 کلومیٹر تعمیر کی جانیوالی سڑک کی مد میں رشوت دی گئی۔ ایف آئی آر میں پرویز الٰہی سمیت پرسنل سیکرٹری مونس الٰہی، سہیل اعوان،ٹھیکیدار حاجی طارق اور سرکاری افسران میں ایکسین ہائی وے عظمت حیات، ایس ڈی او ہائی وے اشفاق احمد ، سب انجینئر ہائی وے گجرات سلیمان احمد شامل ہیں۔ مقدمہ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عبدالوقار کی مدعیت میں اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر گوجرانوالہ میں درج کیا گیا ۔
اسلام آباد پاکستان عالمی دہشتگردی سے متاثرہ 163 ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے۔یہ انکشاف گلوبل ٹیرر ازم انڈیکس...
اسلام آباد ایک بڑی پیش رفت کے طور پر، بلوچستان میں اینٹمونی کے نام سے جانی جانے والی سب سے اسٹریٹیجک اور...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلویز ، حنیف عباسی...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ، سینیٹر طلال...
اسلام آ باد چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت دی ہے کہ عید الفطر کے بعد سیکٹر E-12 میں ترقیاتی کاموں...
اسلام آباد رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فتنہ پھیلانے والے کئی لوگ ہیں جو عمران خان سے...
لاہورپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے امن و امان پر خصوصی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاونڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی...