دبئی(سبط عارف ) پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی مسلم ممالک کا ایک اور وفد اسرائیل کے دورے پر روانہ ہوگیا ہے جو کہ اس ہفتے ’’شراکا‘‘ پروگرام میں شرکت کریگا۔ ’’شراکا‘‘ کے ایگزیکٹو ڈاریکٹر ڈان فیفرمان نے بتایا کہ اس ہفتے جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے کئی ممالک کے کئی انٹی لیکچولز اسرائیل میں جمع ہورہے ہیں جو کہ ریجنل اور انٹرنیشنل برداشت کی کانفرنس میں حصہ لینگے۔ کانفرنس میں دیگر موضوع بھی زیربحث آئینگے۔ شرکا ایک ریجن وائڈ منصوبہ ہے جو جنوبی ایشیا،عرب ممالک اور اسرئیل کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ شرکا کی شاخیں عرب، خلیج ممالک، اسرائیل، مراکش، امریکا اور پاکستان میں موجود ہیں۔ پاکستانی وفد میں مذہبی رہنماؤں، سوشل لیڈرز، فیشن اور صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ اس دورے کا مقصد شہریوں کو مواقع فراہم کرنا ہے کہ وہ خود اسرائیل جاکر نئے مواقع تلاش کریں۔ وفد میں رحمان بونیری، مدثرشاہ، مہر حسین، دانش امیر، سنگین خان یوسفزئی، عبدالکریم (آزا) سمیجو، محسن سید اور فضہ شکیل شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پچھلی مرتبہ بھی ایک وفد نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا جس میں پاکستان میں مقیم شہری اور امریکا میں مقیم پاکستانی کےشامل تھے، وفد نے بہت موثر اندازمیں اسرائیل کو مسلمانوں اور بالخصوص پاکستان کے خدشات سے آگاہ کیا تھا۔
راولپنڈی ایران ، امریکا امن مذاکرات کےلیے غیر ملکی وفودکی آمد کے دوران پیر کوبھی راولپنڈی میں سیکیورٹی...
کراچی پیر کو ملک کے مختلف ایئرپورٹ سے مجموعی طور پر 108پروازیں منسوخ کی گئیں جن میں 82بین الاقوامی اور اندرون...
کراچی سفارتی و دفاعی ماہرین آصف درانی، منیر اکرم اور میجر جنرل زاہد محمود نے کہا ہے کہ امریکہ و ایران...
کراچی سینئر صحافی و تجزیہ کاروں کامران یوسف اور اعزاز سید نے کہا ہے کہ مذاکرات نہیں ہوتے تو یہ دنیا کیلئے بڑا...
اسلام آباداسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات، سکیورٹی کے پانچ سرکل ہونگے، امریکی شخصیات کی سیکیورٹی...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم اقبال 21 اپریل 2026 پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبال نے خودی،...
لاہورپنجاب میں ہمہ گیر قانونی اصلاحات میں پیش رفت، اہم مسودات قوانین کی منظوری، ماحولیاتی معاہدہ، عدالتی...
اسلام آباد وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزادنے کہاہے کہ چار سالہ مدت کے بعد بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں...