لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمائوں کا مشاورتی اجلاس انکی رہائش گاہ ماڈل ٹائون میں ہوا جس میں سینئر لیگی قیادت، وفاقی وزرا، معاونین خصوصی شریک ہوئے جبکہ پارٹی قائد نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئیں۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار ، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، معاونین خصوصی ملک احمد خان اور عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر شریک ہوئے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی سے جاری مذاکرات، آئی ایم ایف سے پاکستان کو ملنے والی ممکنہ امداد کے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایک ہی دن انتخابات کروانے کی ممکنہ تاریخ اور پی ٹی آئی سے مذاکرات پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے پر اتفاق کیا گیا ۔اجلاس تقریباً 2 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔پی ٹی آئی قیادت سے منگل کے روز دوبارہ مذاکرات کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق شرکا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کا فیصلہ آئی ایم ایف سے فنڈز ملنے کے بعد ہی ہو گا، اعلی عدالتی شخصیت کے عہدے پر برقرار رہنے تک ن لیگ سمیت کسی بھی اتحادی کو الیکشن منظور نہیں ہو گا۔شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو بہت جلد ریلیف کی خوشخبری دیں گے جن سے ان کی مشکلات کم ہوں گی۔
اسلام آباد سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا معاملہ، جی آئی ٹی نے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا گیا ،ذرائع کے...
کراچی وفاقی وزیر مذہبی امورسر دار محمد یوسف نے کہا ہے کہ علماء کو شہید کرنا ایک دہشت گردی ہے، پاکستان کو...
پشاورخیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے...
لاہور پنجاب حکومت نے صوبے میں ڈپٹی کمشنروں اور پاک فوج کے لوکل فارمیشن کمانڈرز کی مشترکہ سربراہی میں بننے...
لاہورپاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت -تاریخی ورثے کی...
اسلام آبادپاکستان شوگرملزایسوسی ایشن کےسابق مرکزی چیئرمین اورپاکستان شوگرملزایسوسی ایشن پنجاب کےچیئرمین...
انصار عباسی اسلام آباد پنجاب کی بیوروکریسی میں سیاسی تقرریوں پر نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان دیرینہ...
اسلام آباد قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت،ریڈ زون، پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر...