کروڑوں افراد کو شفافیت اور ایمان داری سےمفت آٹا فراہم کیا، مریم اورنگزیب

30 اپریل ، 2023

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور اسلام آباد میں کروڑوں غریب افراد کو پوری شفافیت اور ایمان داری سے آٹا مفت فراہم کیا گیا۔ ہفتہ کو شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آٹا فراہمی کے عمل کی خود نگرانی کی، مختلف شہروں کے دورے کئے اور جائزہ لیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس تاریخی سکیم کی کامیابی میں انتظامی افسران اور عملے نے دن رات محنت کی جو قابلِ ستائش ہے۔