اسلام آباد (جنگ رپورٹر،این این آئی)سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے پر کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یک طرف مذاکرات، دوسری طرف گرفتاریاں، ثابت ہوا کہ اسحاق ڈار، سعدرفیق، اعظم نذیرتارڑ کی پارٹی میں کوئی حیثیت نہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی کے گھر پر چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ادھر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری قیادت نے حکومت سے انتخابات کے حوالے سے مذاکرات کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں، تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کو مدنظر رکھا جائے گا،منگل کو حتمی ایجنڈا پر بات ہو گی،انہوں نے مردم شماری پر تحفظات کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی مردم شماری کے نتائج تباہ کن ہیں،کراچی کی ایک اور پنجاب کی سات قومی اسمبلی کی نشستیں کم کی جا رہی ہیں، اوریہ سارا عمل ہی انتہائی متنازعہ اور ناقابل یقین ہے،انہوں نے کہا ہے کہ صرف انتخابات کو رکوانے کیلئے غلطیوں سے بھرپور طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے ،جس کے نتیجے میں ملک کو شدید نقصان پہنچے گا۔
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نےایشئین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد...
کراچیپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے...
کراچی جیو کے پروگرام’’ نیا پاکستان ‘‘میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی...
اسلام آباد وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے روانگی،لندن میں مختصر قیام ، اتوار...
اسلام آباد این ڈی ایم اے نے19تا 25جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی...
اسلام آباد ممبران پارلیمنٹ کیلئے اچھی خبر ہے کہ سی ڈی اے نے ممبران پارلیمنٹ کی رہائش کیلئے 104فیملی سویٹس کو...
اسلام آباد خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ مخصوص نشستوں پر کامیاب ارکان کی حلف برداری...
اسلام آباد راولپنڈی کے شہری خبردار ہوجائیں کہ راول ڈیم کے سپل ویز آج بروز اتوار 20جولائی صبح چھ بجے کھول دیے...