نیشنل گیمز ،سندھ کی آرچری ٹیم کی تشکیل کے لئے ٹرائلز کااعلان

30 اپریل ، 2023

اسلام آ باد ( سپورٹس رپورٹر )نیشنل گیمز کے آرچری ایونٹ میں شرکت کرنے والی سندھ آرچری ٹیم کی تشکیل کے سلسلے میں ٹرائلز کاا علان کر دیا گیا ہے ،ٹرائلز یکم مئی کوکے ایم سی اسپورٹس کمپیلکس کے آرچری ایرینامیں لئے جائینگے ۔سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سیدا عجاز علی کا کہنا تھا کہ 34ویں نیشنل گیمز کے آرچری ایونٹ میں سندھ کے تیر انداز بھر پور شرکت کریں گے۔ لاہور میں منعقدہ نیشنل آرچری چیمپئن شپ میں سندھ کے سینئر اور جونیئر تیر اندازوں نے شاندار پرفارمنس دی ہے ، ہماری کوشش ہوگی کہ میرٹ پر سندھ کی ٹیم تشکیل دی جائے جو نیشنل گیمز میں بھی عمدہ پرفارم کرے ،انہوں نے اعلا ن کیا کہ سندھ کی آرچری ٹیم کی تشکیل کے سلسلے میں ٹرائلز یکم مئی کو کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کے آرچری ایرینا میں لئے جائینگے۔ سندھ آرچری ایسوسی ایشن سے رجسٹرڈ تیر اندازوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ یکم مئی کو آرچری ایرینا میں رپورٹ کریں۔