راولپنڈی ( خبر نگار خصوصی ) یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر مزدور تنظیموں نے جلسے اور ریلیاں منعقد کرنے کےلیئےتیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ پیپلز لیبر بیورو سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سجاد حسین ساجد کے مطابق صوبائی صدر سید نذر حسین شاہ کی ہدایت پر پی ایل بی کی ضلعی تنظیمیں ضلعی ہیڈکوارٹرز پر تقریبات کا انعقاد کریں گی جن میں شہدائے شکاگو کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیراہتمام یکم مئی دن 11بجے پریس کلب راولپنڈی میں جلسہ ہو گا جس میں آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز، آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے، پاکستان انقلابی پارٹی، عوامی ورکرز پارٹی، کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان، پاکستان مزدور محاذ، دادا امیر حیدر جدوجہد کمیٹی اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین سمیت دیگر مزدور تنظیمیں شریک ہوں گی۔ پیپلز لیبر بیورو راولپنڈی سٹی کے صدر راجہ عبدالمجید، میونسپل لیبر یونین سی بی اے کے صدر راجہ ہارون، پادری شاہد رضا، جاوید احمد اور دیگر مزدور راہنمائوں کی قیادت میں میٹروپولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کے ملازمین لیاقت روڈ سے راولپنڈی پریس کلب تک ریلی نکالیں گے اور مری روڈ پر شکاگو کے مزدوروں سے اظہار یکجہتی کےلیئے مظاہرہ کریں گے۔ پیپلز لیبر بیورو سے ملحقہ تنظیموں کے عہدیداران اور کارکن بھی ریلی میں شریک ہوں گے۔
کراچی جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں میزبان و تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیے...
کراچی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، ایران پر عائد معاشی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز نے ضلعی عدلیہ کے ججز کی روٹیشن کا مطالبہ دہراتے...
کراچی جیو اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی نئی ڈرامہ سیریل ”ملکیت“ کا ہفتہ 9 مئی سے ”جیوٹی وی“ پر آغاز...
لاہور پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، حساس اضلاع کیلئے خصوصی حکمت عملی منظور۔اسپیشل برانچ،سی...
کراچی پوپ لیو امریکا میں تازہ ہوا کا جھونکا قرار ، ٹرمپ سے اختلافات پر توجہ کا مرکز ، پہلے امریکی پوپ کی ایک...
اسلام آباد پاکستان میں قومی کینابس پالیسی کے تحت روایتی کینابس کی کاشت کو قانونی، منظم اور شفاف معاشی...
اسلام آ باد حج آپریشن جاری ہے اور 48 ہزار 388 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان مذہبی امور...