اسلام آباد(نیوز رپورٹر)اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے چیف آرگنائزر رانا قیصر نے کہا ہے کہ کاروباروں کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے، مہنگائی کی شرح کو کم کرنے کیلئے کاروبار ی طبقے بالخصوص چھوٹے تاجروں کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔بیروزگاری اور مہنگائی کی رفتار کے مقابلے میں آمدن نہ بڑھنے کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید میں کمی ہو رہی ہے اور جس کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم اور یوٹیلٹی بلز کی قیمتوں کو نیچے لا کر ایک سطح پر منجمد کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں اورحکومت مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرے۔حکومت چھوٹے کاروباروں کی ترقی کے لئے جامع پالیسی بنائے ملک بھر میں لاکھوں تاجر ملک کی ایک بڑی آبادی کوروزگار کی فراہمی کا ذریعہ ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اربوں روپے کے ٹیکسز کی ادائیگی بھی کر رہے ہیں۔مہنگائی کی شرح میں کمی کی بجائے اضافہ ہونا تشویش کا باعث ہے ،ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت پیٹرولیم اور یوٹیلٹی بلز کی قیمتوں کو نیچے لا کر ایک سطح پر منجمد کرے اور ٹیکسز کی شرح میں بھی کمی کی جائے۔
کراچی جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں میزبان و تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیے...
کراچی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، ایران پر عائد معاشی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز نے ضلعی عدلیہ کے ججز کی روٹیشن کا مطالبہ دہراتے...
کراچی جیو اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی نئی ڈرامہ سیریل ”ملکیت“ کا ہفتہ 9 مئی سے ”جیوٹی وی“ پر آغاز...
لاہور پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، حساس اضلاع کیلئے خصوصی حکمت عملی منظور۔اسپیشل برانچ،سی...
کراچی پوپ لیو امریکا میں تازہ ہوا کا جھونکا قرار ، ٹرمپ سے اختلافات پر توجہ کا مرکز ، پہلے امریکی پوپ کی ایک...
اسلام آباد پاکستان میں قومی کینابس پالیسی کے تحت روایتی کینابس کی کاشت کو قانونی، منظم اور شفاف معاشی...
اسلام آ باد حج آپریشن جاری ہے اور 48 ہزار 388 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان مذہبی امور...