راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان میں خواتین بیس بال کابے پناہ ٹیلنٹ ہے ، حکومت توجہ دے ،سپانسرز تعاون کریں اوربیس بال کے گرائونڈز بنائے جائیں تو پاکستان ویمن بیس بال ٹیم دنیا بھر میں سبزہلالی پرچم سربلند کرسکتی ہے، ان خیالات کااظہار پاکستان جونیئرٹیم اور خاورشاہ نیشنل ویمن بیس بال اکیڈمی کی کپتان شازیہ جاوید نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخرعلی شاہ کی کوششوں سے یہ کھیل پاکستان میں تیزی سے مقبولیت کی منازل طے کررہاہے اورگرین شرٹس نے ملائشیا کی قومی خواتین ٹیم کو ہوم سیریز میں 3-0سے شکست دی جبکہ ہماری جونیئر ٹیم کی کارکردگی بھی شانداررہی ۔ انہوں نے سپانسرز سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں ویمن بیس بال کاایک بھی گرائونڈ نہیں ہے ،اگر ہمیں راولپنڈی، اسلام آباد اورلاہور سمیت بڑے شہروں میں ایک ایک بیس بال گرائونڈ مل جائے اور انٹرنیشنل ٹورز کیلئے سپانسرز تعاون کریں تو پاکستان ویمن بیس بال ٹیم بہت جلد اپنی عالمی رینکنگ بہتر بناسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ خاورشاہ نیشنل ویمن بیس بال اکیڈمی کے صدر ڈاکٹرزاہدراولپنڈی اسلام آباد میں ویمن بیس بال گرائونڈ کوشاں ہیں جس کیلئے چیف کمشنر وچیئرمین سی ڈی اے نورالامین مینگل ، کمشنرراولپنڈی لیاقت علی چٹھہ ،ڈی سی راولپنڈی ڈاکٹرحسن وقارچیمہ دیگر انتظامیہ کو قومی مقصد کے حصول کیلئے بھرپور سرپرستی کرنی چاہئے۔
کراچی جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں میزبان و تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیے...
کراچی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، ایران پر عائد معاشی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز نے ضلعی عدلیہ کے ججز کی روٹیشن کا مطالبہ دہراتے...
کراچی جیو اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی نئی ڈرامہ سیریل ”ملکیت“ کا ہفتہ 9 مئی سے ”جیوٹی وی“ پر آغاز...
لاہور پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، حساس اضلاع کیلئے خصوصی حکمت عملی منظور۔اسپیشل برانچ،سی...
کراچی پوپ لیو امریکا میں تازہ ہوا کا جھونکا قرار ، ٹرمپ سے اختلافات پر توجہ کا مرکز ، پہلے امریکی پوپ کی ایک...
اسلام آباد پاکستان میں قومی کینابس پالیسی کے تحت روایتی کینابس کی کاشت کو قانونی، منظم اور شفاف معاشی...
اسلام آ باد حج آپریشن جاری ہے اور 48 ہزار 388 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان مذہبی امور...