راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی فورتھ امپائر کی غلطی کی وجہ سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ون ڈے انٹر نیشنل دوسرے اوور میں سات منٹ رکا رہا۔امپائر علیم ڈار کو دوسرے اوور میں احساس ہوا کہ میچ کی پچ تبدیل کردی گئی لیکن 30 گز کا سرکل تبدیل نہیں کیا گیا۔پاکستان کی جانب سے پہلا اوور گزشتہ میچ کے سرکل کی پیمائش کے ساتھ کرادیاگیا۔دوسرے اوور میں امپائر علیم ڈار نے سرکل کی پیمائش کی درستی کی اور انہوں نے قدموں سے سرکل کو ناپ کر درست کیاگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ سے قبل امپائروں اور میچ ریفری کو سرکل کے لئے تیس گز کے دائرے کی پیمائش کرنا پڑتی ہے لیکن فورتھ امپائر آصف یعقوب نے چیک کرنے سے گریز کیا۔
کراچی جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں میزبان و تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیے...
کراچی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، ایران پر عائد معاشی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز نے ضلعی عدلیہ کے ججز کی روٹیشن کا مطالبہ دہراتے...
کراچی جیو اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی نئی ڈرامہ سیریل ”ملکیت“ کا ہفتہ 9 مئی سے ”جیوٹی وی“ پر آغاز...
لاہور پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، حساس اضلاع کیلئے خصوصی حکمت عملی منظور۔اسپیشل برانچ،سی...
کراچی پوپ لیو امریکا میں تازہ ہوا کا جھونکا قرار ، ٹرمپ سے اختلافات پر توجہ کا مرکز ، پہلے امریکی پوپ کی ایک...
اسلام آباد پاکستان میں قومی کینابس پالیسی کے تحت روایتی کینابس کی کاشت کو قانونی، منظم اور شفاف معاشی...
اسلام آ باد حج آپریشن جاری ہے اور 48 ہزار 388 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان مذہبی امور...