حارث سہیل ان فٹ ہوکر ون ڈے سیریز سے باہر

30 اپریل ، 2023

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کےمڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل ان فٹ ہوکر ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔قومی سلیکشن کمیٹی نے ان کی جگہ افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق افتخار احمد کراچی میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ حارث سہیل کوکندھے کی انجری کے باعث ٹیم سے باہر کیا گیا ہے ۔ حارث سہیل پہلے میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔ پاکستان ٹیم اتوار کو کراچی روانہ ہوگی۔جہاں تیسرا میچ بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔