راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی کی جانب سے ایلیٹ پینل کے پاکستانی امپائر علیم ڈار کی شاندار خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ آئی سی سی کی جانب سے جی ایم کرکٹ وسیم خان نے علیم ڈار کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ یہ تقریب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ون ڈے سے قبل پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پاکستانی امپائر احسن رضا سمیت دیگر نے علیم ڈار کو شاندار کیرئر کے اختتام پر پر مبارکباد دی۔54 سالہ علیم ڈار نے آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کو خیرباد کہہ کر اپنے 24 سالہ کیرئر کا اختتام کیا۔ بین الاقوامی کرکٹ کیلئے علیم ڈار کی شاندار خدمات پر آئی سی سی کی جانب سے انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔خیال رہے کہ علیم ڈار نے بنگلادیش اور آئرلینڈ کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد آئی سی سی ایلیٹ پینل کی ذمہ داریوں کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں اب احسن رضا کو شامل کیا گیا ہے۔
کراچی جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں میزبان و تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیے...
کراچی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، ایران پر عائد معاشی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز نے ضلعی عدلیہ کے ججز کی روٹیشن کا مطالبہ دہراتے...
کراچی جیو اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی نئی ڈرامہ سیریل ”ملکیت“ کا ہفتہ 9 مئی سے ”جیوٹی وی“ پر آغاز...
لاہور پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، حساس اضلاع کیلئے خصوصی حکمت عملی منظور۔اسپیشل برانچ،سی...
کراچی پوپ لیو امریکا میں تازہ ہوا کا جھونکا قرار ، ٹرمپ سے اختلافات پر توجہ کا مرکز ، پہلے امریکی پوپ کی ایک...
اسلام آباد پاکستان میں قومی کینابس پالیسی کے تحت روایتی کینابس کی کاشت کو قانونی، منظم اور شفاف معاشی...
اسلام آ باد حج آپریشن جاری ہے اور 48 ہزار 388 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان مذہبی امور...