کلر سیداں،راولپنڈی ڈویژن کراٹے ٹیم پنجاب لیگ کے فائنل کیلئےلاہور روانہ

30 اپریل ، 2023

کلر سیداں(نمائندہ جنگ)راولپنڈی ڈویژن کراٹے ٹیم پنجاب لیگ 2023کے فائنل کے لیے راولپنڈی ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید غیور احمد اور صدر پرویز اقبال کے ہمراہ لاہور روانہ ہو گئی ہے ۔راولپنڈی میں گزشتہ دو ماہ سے جاری پنجاب لیگ کا فائنل رائونڈ آج(اتوار) صبح 8بجے لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ایسو سی ایشن کے صدر پرویز اقبال وکی نے کلر سیداں میں میڈیا کو کہ پنجاب لیگ منعقد کروانا بہت احسن اقدام تھا ہے جس میں پنجاب بھر میں کراٹے کے پلیئرز کو اپنے جوہر دکھانے کا موقع ملا ہے اور پنجاب لیگ کی بدولت بہت سا نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ راولپنڈی کی کراٹے ٹیم فائنل راونڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔ فائنل راونڈ میں راولپنڈی ڈویژن سمیت لاہور ،گوجرنوالہ اور فیصل آباد ڈویژنل کے کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے ہونگے۔