باقر شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

30 اپریل ، 2023

پنڈی گھیب (نمائندہ جنگ) پہلا سالانہ باقر شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا،گلیال میں کھیلے گئے اس ٹورنامنٹ میں 40 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا۔جبکہ فائنل میچ گلیال فائٹرز اور شاہین الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ جبکہ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصئ ملک امانت خان راول تھے ۔جنہوں نےجیتنے والی گلیال کرکٹ ٹیم اور رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوںمیں انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر حاجی مقصود،حاجی محمد یعقوب،ملک شبیر،قاری فیاض بھی ہمراہ تھے۔جبکہ بہترین انتظامات پر ساجد آفریدئ،ملک نور خان کا شکریہ ادا کیا۔