اسلام آباد ( جنگ نیوز) اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدراحسن بختاوری کی قیادت میں ایک وفد نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ کیا اور نومنتخب عہدیداران کو الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔چیمبر کے نائب صدر انجینئراظہرالاسلام ظفر، سابق صدر اور یو بی جی کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری، محمد شبیر ملک، راجہ امتیاز عباسی، خالد چوہدری، محمد نوید ملک، سیف الرحمٰن خان، بابر چوہدری اور دیگر وفد میں شامل تھے۔ نیشنل پریس کلب کے صدرانور رضا، سینئر نائب صدر اظہر جتوئی، نائب صدور غضنفر عباس اور نظیر احمد چرن اور مائرہ عمران، سیکرٹری خلیل احمد راجہ، فنانس سیکرٹری نیئر علی، جوائنٹ سیکرٹری وقار عباس، محمد اسلم لوڑکا، طلعت فاروق اور شکیلہ جلیل اور دیگر اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر کے صدر احسن بختاوری نے صحافی برادری کے مفادات کے تحفظ کیلئے نیشنل پریس کلب کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے مل جل کر کام کریں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صحافی برادری کے مفادات کے تحفظ کی کوششوں میں چیمبر نیشنل پریس کلب کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔نیشنل پریس کلب کے نومنتخب صدر انور رضا، سینئر نائب صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری خلیل احمد راجہ اور دیگر نے مبارک باد پیش کرنے کیلئے نیشنل پریس کلب کا دورہ کرنے پر چیمبر کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔آئی سی سی آئی کے نائب صدر انجینئر اظہر الاسلام ظفر نے اپنے خطاب میں کہا کہ چیمبر اور نیشنل پریس کلب کے مقاصد مشترکہ ہیں ۔ یو بی جی کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا کہ تاجروں، صحافیوں، وکلا اور مزدور یونین کا مشترکہ ایک تھنک ٹینک قائم کیاجائے۔پی ایف یو جی کے صدر اور گروپ لیڈر افضل بٹ نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
کراچی جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں میزبان و تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیے...
کراچی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، ایران پر عائد معاشی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز نے ضلعی عدلیہ کے ججز کی روٹیشن کا مطالبہ دہراتے...
کراچی جیو اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی نئی ڈرامہ سیریل ”ملکیت“ کا ہفتہ 9 مئی سے ”جیوٹی وی“ پر آغاز...
لاہور پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، حساس اضلاع کیلئے خصوصی حکمت عملی منظور۔اسپیشل برانچ،سی...
کراچی پوپ لیو امریکا میں تازہ ہوا کا جھونکا قرار ، ٹرمپ سے اختلافات پر توجہ کا مرکز ، پہلے امریکی پوپ کی ایک...
اسلام آباد پاکستان میں قومی کینابس پالیسی کے تحت روایتی کینابس کی کاشت کو قانونی، منظم اور شفاف معاشی...
اسلام آ باد حج آپریشن جاری ہے اور 48 ہزار 388 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان مذہبی امور...