پولیس نے جو کیا سو کیااپنوں نے بھی کم نہیں کیا ،چودھری سالک

30 اپریل ، 2023

لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ( ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے اپنوں سے شکوہ کر تے ہوئے کہاکہ پولیس نے جو کیا سو کیا لیکن اپنوں نے بھی کم نہیں کیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پربیان میں سالک حسین نے کہاکہ پرویز الہی کی سالی جو میری پھپھو ہیں، نے پولیس کو بتایا کہ پرویز الہی صاحب ہمارے گھر موجود ہیں اور کہا وہ اندر ہی ہیں، توڑو دروازہ۔سالک حسین نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے جو کیا سو کیا لیکن اپنوں نے بھی کم نہیں کیا۔