اسلام آباد (نیوز ایجنسی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ شاہ محمود قریشی سے رابطہ کرکے چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پولیس کے حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کے گھر پر ایکشن سے وفاق کا تعلق نہیں، یہ نگران پنجاب حکومت کی کارروائی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی سے رابطہ کرکے تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر دھاوے ، چادر اور چار دیواری کی پامالی پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے جذبات سے اپنی قیادت کو آگاہ کریں گے، اس سلسلے میں جلد تحریک انصاف سے دوبارہ رابطہ کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر غیرقانونی حملے پر تحریک انصاف اور چوہدری پرویز الٰہی کے خاندان کے جذبات سے آگاہ کیا۔
اسلام آباد حکومت کا ایندھن کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ متوقع، نئے نظام کے تحت اوگرا روزانہ...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینک اور مالیاتی ادارے کش لیس معیشت کو فروغ دیں، ملکی معیشت کو...
اسلام آباد خیبرپختونخوا کے پولیس افسر محمد اقبال تبدیل ؛انٹیلی جنس بیورو میں تعینات، محمد عمر ڈائریکٹر...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان لڑکیوں کی تعلیم ،کاروبار ،ڈیجیٹل...
لاہور 400کلو چاندی چوری کیس، سابق کسٹمز کلکٹر سمیت 7 ملزمان گرفتار ۔400 کلو چاندی سرکاری تحویل سے غائب ہوئی،...
لاہور پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن نے ماہِ صفر 1448 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی...
کراچی بلوچستان، فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن شعبان جاری، مزید 6خارجی ہلاک ،مجموعی تعداد 123ہوگئی،سیکورٹی...
کراچی نیویارک ٹائمز کے صحافی نے الزام لگایا ہے کہ نیتن یاہو سیکورٹی لیکس تحقیقات سیاسی مفاد کے تحت کرتے ہیں،...