دبئی(سبط عارف ) پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی مسلم ممالک کا ایک اور وفد اسرائیل کے دورے پر روانہ ہوگیا ہے جو کہ اس ہفتے ’’شراکا‘‘ پروگرام میں شرکت کریگا۔ ’’شراکا‘‘ کے ایگزیکٹو ڈاریکٹر ڈان فیفرمان نے بتایا کہ اس ہفتے جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے کئی ممالک کے کئی انٹی لیکچولز اسرائیل میں جمع ہورہے ہیں جو کہ ریجنل اور انٹرنیشنل برداشت کی کانفرنس میں حصہ لینگے۔ کانفرنس میں دیگر موضوع بھی زیربحث آئینگے۔ شرکا ایک ریجن وائڈ منصوبہ ہے جو جنوبی ایشیا،عرب ممالک اور اسرئیل کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ شرکا کی شاخیں عرب، خلیج ممالک، اسرائیل، مراکش، امریکا اور پاکستان میں موجود ہیں۔ پاکستانی وفد میں مذہبی رہنماؤں، سوشل لیڈرز، فیشن اور صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ اس دورے کا مقصد شہریوں کو مواقع فراہم کرنا ہے کہ وہ خود اسرائیل جاکر نئے مواقع تلاش کریں۔ وفد میں رحمان بونیری، مدثرشاہ، مہر حسین، دانش امیر، سنگین خان یوسفزئی، عبدالکریم (آزا) سمیجو، محسن سید اور فضہ شکیل شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پچھلی مرتبہ بھی ایک وفد نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا جس میں پاکستان میں مقیم افراد اور امریکا میں مقیم پاکستانی کےشامل تھے، وفد نے بہت موثر اندازمیں اسرائیل کو اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔
اسلام آباد حکومت کا ایندھن کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ متوقع، نئے نظام کے تحت اوگرا روزانہ...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بینک اور مالیاتی ادارے کش لیس معیشت کو فروغ دیں، ملکی معیشت کو...
اسلام آباد خیبرپختونخوا کے پولیس افسر محمد اقبال تبدیل ؛انٹیلی جنس بیورو میں تعینات، محمد عمر ڈائریکٹر...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان لڑکیوں کی تعلیم ،کاروبار ،ڈیجیٹل...
لاہور 400کلو چاندی چوری کیس، سابق کسٹمز کلکٹر سمیت 7 ملزمان گرفتار ۔400 کلو چاندی سرکاری تحویل سے غائب ہوئی،...
لاہور پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن نے ماہِ صفر 1448 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی...
کراچی بلوچستان، فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن شعبان جاری، مزید 6خارجی ہلاک ،مجموعی تعداد 123ہوگئی،سیکورٹی...
کراچی نیویارک ٹائمز کے صحافی نے الزام لگایا ہے کہ نیتن یاہو سیکورٹی لیکس تحقیقات سیاسی مفاد کے تحت کرتے ہیں،...