حکمران شکست کے خوف سے ہوش وحواس کھو بیٹھے ،زبیراحمدظہیر

30 اپریل ، 2023

لاہور (خبرنگار) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے چوہدری پرویز الہی کے گھر کے مین گیٹ کو بکتر بند گاڑی کی ٹکر سے توڑنے گھریلو ملازمین اور خواتین پر بدترین تشدد اور ان کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران آئندہ انتخابات میں شکست کے خوف سے اپنے ہوش و حواس کھو چکے ہیں ۔ پاکستان کے عوام باشعور ہیں وہ ان کی تمام حرکات و سکنات کو بہت اچھی طرح سمجھ رہے ہیں اور وہ موجودہ نا اہل اور ظالم حکمران ملک ، قوم ، سپریم کورٹ، آئین پاکستان کے خلاف جتنی بھی جارحانہ سازشیں اور پلاننگ کر رہی ہیں عوام ان کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔